لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور میں آکسیجن سپلائی میں کمی، مارکیٹ میں تین کیٹیگری کے سلنڈروں کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو گیا۔ 10 لٹر آکسیجن سلنڈر کی قیمت 1500 سے بڑھ کر 45سو روپے میں فروخت ہونے لگا۔ 7 لٹر آکسیجن سلنڈر 1200 روپے سے بڑھ کر 3ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ 1.7 لٹر سلنڈر 350 روپے سے بڑھ کر 600 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں دو گنا سے زائد اضافہ ہوا۔ جبکہ آکسیجن ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی سپلائی میں کمی کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہر کے ہسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا۔ کرونا کمیٹی کے انچارج پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران آکسیجن کے استعمال میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ 8 سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر کی سپلائی کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں۔ فی الحال ہسپتالوں میں بروقت آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بناتے ہیں۔