جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان قومی اسمبلی آج عمران سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم عمران خان سے منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماء جہانگیر خان ترین کے ہم خیال پی ٹی آئی کے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کیلئے خواہش کا اظہار تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض نے اپنی پریس ٹاک میں کیا تھا۔ پیر کے روز جہانگیر خان ترین نے ٹویٹ کیا کہ ان کے ساتھی ارکان اسمبلی آج منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ جہانگیر خان ترین نے بھی چینی سکینڈل میں اپنے لئے تحریک انصاف سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ منگل کے روز پرائم منسٹرز آفس میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماء جہانگیر خان ترین کے موقف کو لے کر ان کے حامی ارکان قومی و پنجاب اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات کابینہ کے اجلاس کے بعد متوقع ہے۔ وزیراعظم سے جو ارکان اسمبلی ملاقات کریں گے۔ ان میں راجہ ریاض، غلام احمد لالی، غلام بی بی بھروانہ، جاوید اقبال وڑائچ، سمیع حسن گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، صوبائی وزراء ملک نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جیوانہ، ممبران پنجاب اسمبلی خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری ،افتخار گوندل ، غلام رسول سنگھا ،سلمان نعیم اور سجاد وڑائچ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے وہ تمام امور رکھے جائیں گے جن کی بناء پر وہ جہانگیر خان ترین کا ساتھ دے رہے ہیں اور دونوں قائدین کے درمیان بڑھتے سیاسی فاصلے کم کرنے پر اپنی آراء دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...