شاہد خاقان نیب پیش‘ 2 گھنٹے پوچھ گچھ‘ سوالنامہ دیدیا گیا 

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے وامق بخاری کو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی کا سربراہ مقرر کرنے کے بارے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کم و بیش دوگھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد 26سوالات پر مبنی سوالنامہ دیدیا ہے۔ پیر کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میلوڈی میں نیب راولپنڈی کے آفس میں پیش ہو ئے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شاہد خاقان سے تقریبا دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور انہیں 26سوالات پر مبنی سوال نامہ دیتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن اداروں کے سربراہوں کو اپنے دور میں تعینات کیا۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی ایک شخص کا کام نہیں ہوتا۔ اس میں فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر کیس بنائے جا رہے ہیں کیونکہ انہیں مجھ سے خاص محبت ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ سوالوں کا جواب دے کر نیب راولپنڈی کو ارسال کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن