مسجدالحرام میں رمضان کے پہلے عشرے میں 15 لاکھ عبادت گزاروں کی آمد

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں قریبا 15 لاکھ عبادت گزارالمسجد الحرام میں داخل ہوئے ہیں۔نمازیوں کی اس تعداد کا المسجد الحرام کے بیرونی دروازوں سے گذرنے والوں سے پتاچلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق المسجد الحرام میں کرونا وائرس سے بچا کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے اور لوگوں کو عمرہ کے مناسک کے علاوہ پنجہ وقت اورتراویح کی نمازیں بھی اس مقدس مسجد میں ادا کرنے کی اجازت ہے۔کعب اللہ کے گرداگرد مطاف میں طواف کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ عبادت گزار مقررہ باہمی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سہولت سے طواف کرسکیں اور نمازیں ادا کرسکیں۔مسجدحرام میں داخلے کا نظام ایرمرناایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے۔زائرین اس ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرتے ہیں اور ان کے لیے مسجد میں داخلے کا وقت متعین کردیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن