گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے سینئر رہنما چوہدری مظہر حسین وارثی نے کہا ہے کہ میاں برادران عوام کے حقیقی خیرخواہ لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پالیسیاں مرتب کیں اور ٹھوس اقدامات اٹھائے پاکستانی عوام میاں نوازشریف کے سنہری دور کو یاد کرتے ہیں جس میں عوام کو ہر شعبہ زندگی میں بھرپور ریلیف میسر تھا انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں کئی گنااضافہ ہو چکا ہے عوام انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں مگرحکمران انہیں ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں موجودہ حکومت نے عوام سے دووقت کی روٹی کاحصول مشکل بنا دیا ہے ۔
میاں برادران عوام کے حقیقی خیرخواہ لیڈر ہیں : مظہر وارثی
Apr 27, 2021