مندرہ (نامہ نگار)مندرہ کے نواحی گائوں جھا گ میں گزشتہ روز زمین کے تنازع پر قتل ہونے والے پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ صفدر حسین کے جوانسالہ لخت جگر مقتول جہانزیب صفدر کو سیکنڑوں اشکباروں کی موجودگی میںمرحوم کو آبائی گائوں جھاگ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، اے پی ایس ٹو ایڈوائزر چیرمین سینٹ سلیم خان ، تحصیل صدر الحاج فرخ اقبال ،یوسی کلیام کے صدر ملک سہیل اعوان ، یوسی نور دولال کے راہنما حسیب نذر قریشی ، یوسی کوردولال کے جنرل کونسلر و سینئر صحافی سید ساجد نقوی ، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری ضیافت ، چیرمین یحییٰ فیض ایڈوکیٹ ، چیرمین مامون الرشید قریشی ایڈو کیٹ ، الیکٹرانک میڈیا پرسن ملک امجد ،ازرم خیام کے علاوہ علاقے بھر وگرد نواح سے تمام مکاتب فکر و سیاسی جماعتوں کے کثیر تعداد میں کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔