مری (نامہ نگار خصوصی)اتوار کے روز ڈاکخانہ چو ک میں دودھڑوں کے درمیان تصادم پر پولیس نے مقدمہ ردج کر لیا پے ۔ایسے میں اکرام علی کی درخواست پرزیردفعہ 324 ،147 اور 149 ت پ کے تحت ملزمان فواد ،تیمور ،وقاص،اسدساکنان مسیاڑی اورعمران قصائی سکنہ لوئر بازارمری کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ مذکورہ تصادم کے موقع پر اطلاع کے باوجود پولیس روائتی غفلت اور لاپروہی کی بناء پر نہ پہنچنے سکی ااورکئی افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈاکخانہ چوک جیسے مصروف ترین علاقے میں ایک گھنٹے سے زائد جی پی اوچوک سے تحصیل ہیڈکواٹر تک وقفے وقفے سے گھمسان کا رن پڑتا رہا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بروقت موقع پر پہنچ جاتی تو کئی لوگ زخمی ہوئے سے بچ سکتے تھے۔ جھگڑا کے دوران افطاری کیلئے آئے ہوئے مردوخواتین اور بچوں میں خوف وہراس پید اہو اور بار بار بھگدڑ سے بعض دوسرے لوگ بھی معمولی زخمی ہے ۔عوامی حلقوں نے لاقانو نیت کے ایسے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہپے ۔