حضرو(نمائندہ نوائے وقت)چیف آفیسر سردار آفتاب احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرحضرو رمضان بازار میں روزانہ کی بنیاد پر تمام معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے سستا رمضان بازار حضرو میں تمام اشیاء خورد نوش اور سبزی وفروٹ ازراں قیمتوں پر دستیاب ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر کوئی تاجرسرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کرتا یا سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ قیمت پر اشیائے ضروریہ فروخت کرتا ہے تو بلا تاخیر انتظامیہ کو مطلع کریں تاکہ بروقت کاروائی کی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے حضرو سستا رمضان بازار میں اشیاء کی چیکنگ اور معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا سردار آفتاب احمد نے کہا کہ اشیاء پر سبسڈی دے کر ان کی مشکلات میں کمی ہو سکے ۔