سعودی حکومت کی شوگر کے مریضوں کوفوری کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایت

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے شوگر کے مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں کرونا ویکسین لگوا لیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریض کرونا کا شکار ہوجائیں تو زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔ترجمان نے ایسے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی کرونا ویکسین لگوائیں، سعودی عرب میں مجموعی طور پر ویکسین کی 81 لاکھ 39 ہزار 273 خوراکیں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مملکت میں ویکسینیشن کے لیے اوقات کار دائرہ وسیع کررہے ہیں۔ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کے نئے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، وائرس لگنے کی صورت میں متاثرین خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کرونا ایس او پیز کو کسی صورت ترک نہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن