امریکہ کے اشتعال انگیزبیان کاوقت پرجواب دیا جائیگا:ترکی 

Apr 27, 2021

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن کا سلطنت عثمانیہ کی افواج کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے قتلِ عام کو نسل کشی قرار دینا بالکل سادہ الفاظ میں ایک اشتعال انگیزاقدام ہے اور ترکی آیندہ مہینوں میں اس کا جواب دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ترک صدررجب طیب ایردوآن کے ترجمان اور مشیرابراہیم کالین نے ایک انٹرویو میں کہی ،انھوں نے کہا کہ آیندہ دنوں اور مہینوں میں مختلف شکلوں کی صورت میں اور طریقوں سے اس پر ردعمل ظاہر کیا جائے گالیکن صدر کے ترجمان نے یہ واضح نہیں کیاکہ ترکی امریکا کے خلاف ردعمل میں کیا کیا اقدامات کرے گا اور آیا وہ ملک کے جنوب میں واقع انچرلیک کے فوجی اڈے کوبھی امریکی فوج سے واپس لے لے گا۔یہ فوجی اڈا شام اورعراق میں داعش کے خلاف کارروائی میں امریکا کی قیادت میں اتحادی فوج کے زیراستعمال ہے اور اسی اڈے سے امریکا کے لڑاکا جیٹ اڑ کر شام میں داعش کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بناتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں