ویتنام سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان نے ملازمت کے انٹرویو کے دوران اپنے چہرے کے نقوش کا مذاق اڑائے جانے کے بعد پلاسٹک سرجری کی مدد سے خود کو یکسر تبدیل کر دیا۔9 پلاسٹک سرجریز کی مدد سے اپنے چہرے کو یکسر تبدیل کر دینے والا ٹک ٹاک صارف ڈوکوئین سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے، ان کی ظاہری شخصیت کو دیکھ کر سیکنڈز کے لیے تو کوئی بھی شخص حیرت میں مبتلا ہو سکتا ہے کیونکہ پہلے نظرآنے والے ٹک ٹاک صارف اب دکھائی دینے والے ڈو کوئین سے بالکل مختلف ہیں۔ڈو کوئین کا دعویٰ ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے دیے جانے والے انٹرویو کے دوران انٹرویو لینے والے شخص کی جانب سے ان کے نقوش کا مذاق اڑایا گیا جس کے بعد پلاسٹک سرجریز کی مدد سے خود کو یکسر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔