ملتان،مظفر گڑھ(خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کواس بات کا احساس کرنا چاہئیے کہ نشتر ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹیلیٹرز خود سے مریض کا علاج نہیں کرتے۔بیڈز، وینٹیلیٹرز یعنی مصنوعی سانس کی مشینوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹراور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی بھی کی جائے تاکہ ہزاروں خالی سیٹوں پر عملہ کی بھرتی کرکے کمی کو پورا کیا جائے اور ہسپتالوں میں علاج کی بہتر سہولیات دی جاسکیں۔