خیر پور میں کورونا بے لگاپ، شاہ لطیف یونیورسٹی کو تالے پڑگئے

خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپور میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی اورسندھ کی تیسری بڑی جامعہ شاہ لطیف کو بند کردیا گیا۔یونیورسٹی ذرائع کاکہناتھاکہ سندھ کی بڑی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی تاحکم ثانی بند رہے رہے گی جب کہ یونیورسٹی کی پوائنٹس  بسیں بھی نہیں چلے گی جب کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث خیرپور کے شھریوں میں  خوف پیدا ہوگیا ہے شہری کورونا وائرس کے باعث گھروں تک محدود ہوگئے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹر مریضوں کو اچھوت اور نجی کلینکوں اور ہسپتالوں میں بھاری فیس لیکر ادویات کا نسخہ اور نجی ہسپتالوں میں بھاری رقم لے کر آپریشن کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن