لاڑکانہ(بیورورپورٹ) قمبر کے قریب تھانہ مہی مکول کی حدود گاؤں حاصلا میں پیسوں کی لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہوا جہاں کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سے ایک خاتون سمیت 15 افراد محمد صالح، نواز، بشیر، منٹھار، امجد، غفار، صحبت، معشوق، رسید، مجاہد، شاہنواز، عنایت، عابد علی اور انور خاتون شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔