عوام کو عمران خان کے دورے نہیں وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے: علی حیدر گیلانی

بند بوسن ( نمائیندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید  علی حیدر گیلانی کی وزیر اعظم پر کڑی تنقید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عمران خان جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل اور مشکلات سے ناواقف ہیں۔ عمران خان اس خطے کی عوام کو آپ کا دورہ نہیں علیحدہ صوبہ چاہیے۔ عوام کو وینٹی لیٹر کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کا نام بدلنے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ تو بھول چکے ہیں اب سیکرٹریت کا افتتاح کر کے کم از کم اس خطے کی عوام کا تمسخر نہ اڑائیں۔ اب آپ کسان کارڈ کے ذریعے اپنی نالائقی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن