رضا کا راشتہاریوں سمیت جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظررکھیں

کبیروالا(نامہ نگار) رضا کا راشتہاریوں سمیت جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظررکھیں، منشیا ت فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جائیگا،ان خیالا ت کا اظہار ڈی ایس پی محمد اسحاق سیال نے دفتر کے سبزہ زار پر منعقدہ قومی رضاکاروں کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان بحال رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کی بیج کنی کے لئے قومی رضاکاروں کے کردارکو فرامو ش نہیں کیا جاسکتا۔،انہوں نے کہا کہ رضا کا پولیس فورس کا ہروادل دستہ ثا بت ہوئے ہیں جنہوں نے کم وسائل کے باوجود گرانقدر خد مات سر انجام دیں،اس موقع پر انہوں نے رضاکروں کو ہدائت کی کہ عید الفطر کی آمد پر وہ علاقہ میںجرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔
خصوصاََ پی اوز ،شراب کی چالو بھٹیوں اوردیگر منشیا ت فروشوں کی نشامدہی کرتے انہیں قانو ن کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کے فعال ہوجائیں۔

ای پیپر دی نیشن