کرونا لہر خطرناک، عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں: قمراقبال ڈار ،شاہجہان لودھی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں حاجی قمراقبال ڈار اور شاہجہان خان لودھی نے ملک میں جاری کرونا وائرس کی تیسری خطرناک ترین اور جان لیوا لہر کے حوالے سے عوام کو احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین صحت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہی دراصل دین کی نظر میں تقویٰ کہلاتا ہے اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے والے افراد دین کی نظر میں فاسِق کہلاتے ہیں جنکو اس دنیا میں جانی نقصان اٹھانے کیساتھ ساتھ روزِ آخرت میں بھی اپنے فِسق آلود اعمال کا حساب دینا پڑے گا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ دنیا میں رائج وہ تمام علوم جو انسانیت کیلئے فائدہ مند ہیں چاہے وہ جدید سائنسی علوم ہوں، جدید طبی علوم ہوں یا جدید معاشرتی علوم وہ سب دین کی نظر میں پسندیدہ علوم ہیں اور اسی وجہ سے وہ سب علوم بھی دینی علوم کا درجہ رکھتے ہیں کیونکہ اللہ نے دین و دنیا میں جدائی نہیں بلکہ یکسوئی رکھی ہے اور تمام فقہا کی نظر میں تمام علوم کے ماہرین کی نصیحت پر عمل کرنا واجب ہے۔

ای پیپر دی نیشن