جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و یوسی وائس چیئرمین میجر(ر) حسن سردار نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنان کو اپنی جھوٹی انا کی بھینٹ چڑھا رکھا ہے ‘ نااہل حکمرانوں نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، لارجربینچ نے ثابت کردیاہے کہ میاں شہبازشریف بے گناہ اورحکومتی رویہ سیاسی انتقام ہے ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی کی واحدحکومت ہے جوضمنی الیکشن میں99فیصد ناکام اوراپوزیشن کامیاب ہوئی بہترہے عمران خان مزید بدنامی سے سے بچنے کے لئے مستعفی ہوجائیں، اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ معیشت کابیڑہ غرق اورمہنگائی سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے کردیے گئے ۔جلدایسے ناکام حکمرانوں کادھڑن تختہ ہوگاا۔
حکمرانوں نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا: میجر(ر) حسن سردار
Apr 27, 2021