چند لوگوں کی خواہش پر درسی کتب سے دینی اسباق کا اخراج ہرگز قبول نہیں :ثنا ہارون 

لاہور (لیڈی رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات کی ناظمہ اعلیٰ ثنا ہارون نے کہا ہے کہ غیر ملکی اشاروں پر کام کرنے والی این جی اوز اور اقلیتی کمشن کئی سالوں سے نصاب تعلیم سے دینی تصورات کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے اور اب انکی تجاویز پر صوبائی کابینہ کی ہدایت اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی عمل درآمد بھی آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام ، نظریہ پاکستان اور حب الوطنی کو پروان چڑھانے والا نصاب ہی طلبہ کے معصوم ذہنوں کو صحیح رخ پر نمو دینے کے لیے ضروری ہے۔ چند لوگوں کی خواہش پر درسی کتب سے دینی اسباق کا اخراج ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ جمعیت طالبات اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...