جوئیانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و یوسی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست کرنے والی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ نے میاں شہباز شریف کو بے لوث عوامی خدمت کی سزادی ہے‘ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنے بھائی میاں نوازشریف کے ساتھ ہمیشہ وفاداری نبھائی ہے، اپنے ایک بیان میں ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جور شریف خاندان پر ایک پائی کی کرپشن بھی نہ ثابت کر سکا شہباز شریف نے دس سال تک اقتدار میں رہ کر ایک پیسہ بھی تنخواہ نہیں لی اور پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا مسلم لیگ ن کی قیادت ہر جبر کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔
انتقامی سیاست کرنے والی حکومت کے دن گنے جا چکے: نعمان شہزاد
Apr 27, 2021