شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدور شیخ عظیم جاوید اور میاں تنویر احمد نے کہا ہے کہ مسلمان ناموس رسالتؐپر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ،نبی مہربان ؐ کی عزت وناموس پر سب کچھ قربان کردیں گے گستاخوں کوکنٹرول کرناحکومت کا اولین فرض ہے ،حکومت اگر اپنی رٹ بحال رکھنا چاہتی ہے تو ناموس رسالت ؐایکٹ کے مطابق گستاخان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان تاجررہنمائوں نے کہا کہ آج تک کسی بھی گستاخ رسول کو سزا نہیں دی گئی اسکے باوجود توہین رسالت کے قانون کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔
مسلمان ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے:عظیم جاوید ،میاں تنویر
Apr 27, 2021