امریکہ میں پاکستانی نژاد طالبہ پر تیزاب پھینکنا اندوہناک سانحہ ہے:ڈاکٹر محمد فرید 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سینئر نیورو سرجن ڈاکٹر محمد فرید نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستان کی زیرتعلیم طالبہ نافع فاطمہ پرایسڈ اٹیک انتہائی اندوہناک سانحہ ہے اس دل دہلادینے والے واقعات میں ملوث درندوںکو قرار واقعی سزادی جائے اس حملے کے نتیجہ میںمیڈیکل کی ہونہاراورعلم نافع کیلئے سات سمندر پار مقیم طالبہ نافع فاطمہ بصارت سے محروم ہوگئی ہیں جو نہایت تکلیف دہ واقعہ ہے دوسرے سانحات کی طرح یہ سانحہ بھی عالمی ضمیر کی بصیرت پرایک بڑاسوالیہ نشان ہے جوبائیڈن حکومت فوری طورپرنافع فاطمہ پرحملے میں ملوث درندے کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے ، اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ افسوس بھارت کااتحادی امریکا بھی انتہاپسندوں کے ناپاک وجود سے پاک نہیںہم کب تک اس طرح کے دلخراش حادثات اورسانحات کی محض مذمت کرتے رہیں گے دنیا بھر میں خواتین کو تیزاب کے عذاب سے بچانے کیلئے اس کی تیاری اورتجارت کے سلسلہ میں انتہائی سخت اورموثرضابطہ اخلاق بنایاجائے ۔ 

ای پیپر دی نیشن