خواجہ اکرام‘  ایک کامیاب بزنس مین

(1949-2021)
خواجہ اکرم ذات میں ایک انجمن تھے۔ کامیاب بزنس مین کے ساتھ ساتھ دکھی انسانوں کی خدمت کرنے والی ہمہ گیر شخصیت تھے۔ کچھ لوگ ایسی یادیں چھوڑ جاتے ہیں جنہیں فراموش کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ وہ خواجہ گروپ آف کمپنیز کے صدر کے علاوہ ماس فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور فارما ہیلتھ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائیریکٹر بھی تھے۔ اس کے علاوہ گلوپ واٹر سائنسز کے ڈائریکٹر ،کے۔ایس ماس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو،خواجہ سنز ،خواجہ انٹر پرائزاز ،خواجہ برادرز فارمیسی کے ایس۔جے اینڈ یو انٹرپرئزاز کے بھی بانی پارٹنر تھے۔وہ  فارماسوٹیکل انڈسٹریکی مینوفیکچررر،ڈسٹری بیوشن  اور فارما سوٹیکل ٹریڈنگ سے منسلک رہے اب اس کاروبار کو انکے جواں ہمت بیٹوں نے سنبھال لیا ہے خواجہ محمد اکرم ایف پی سی سی آئی(فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ) کے سنیئر نائب صدر خواجہ شاہ اکرم کے والد تھے۔خواجہ محمد اکرم نے ،ممبر حجاز ویلفیئر ہسپتالاور، ممبر جناح ایلیمنٹری سکول کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دئیے۔خواجہ محمد اکرم فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی پی ایم اے) کے ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبر اور دی لاہور ہول سیل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بطور بانی صدر پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن (پی سی ڈی اے)،چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ،ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،اور ایف پی سی سی آ ئی میں ایک متحرک کردار اداکیا خواجہ محمد اکرم لائنز کلب انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر305-N-1پاکستان بھی رہے اس وقت انہوں نے لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے ڈیف اینڈ ڈمب سکول گلبرک لاہور،فضل حفیظ ہال، حجاز ہسپتال لاہور،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادمان لاہور، لاہور کنٹری سائیڈ سکول سسٹم ٹاؤن شپ لاہور،جناح ابتدائی سکول سسٹم لاہور،ہائی وے ایمرجنسی ایڈ پوسٹ پنجاب اور زیڈ آئی فاؤنڈیشن سکول لاہور میں مختلف پراجیکٹ مکمل کروائے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ305پاکستان کے بیسٹ صدر ،بیسٹ کلب ایورڈ،بیسٹ پراجیکٹ ایوارڈ،بیسٹ ریجن چیئرمین کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے سماجی و فلاحی سرگرمیاں کر کے بے شمار ایورڈ اپنے نام کئے۔(فاخر ملک)

ای پیپر دی نیشن