پاکستان میں گندم کا ذخیرہ صرف تین ہفتوں کا بچا ہے:شیری رحمان

Apr 27, 2021 | 13:26

ویب ڈیسک
پاکستان میں گندم کا ذخیرہ صرف تین ہفتوں کا بچا ہے:شیری رحمان
پاکستان میں گندم کا ذخیرہ صرف تین ہفتوں کا بچا ہے:شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان میں گندم کا ذخیرہ صرف تین ہفتوں کا بچا ہے۔ پی ٹی آئی مافیا نے اربوں کمانے کیلئے مصنوعی گندم کا بحران پیدا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے کہا کہ کووڈ وائرس کے ساتھ ساتھ اب لوگ تباہی وائرس سے بھی لڑ رہے ہیں جو اس حکومت نے ہم پرمسلط کیا ہے۔ 2018 کے بعد سے گندم کی قیمت میں 75فیصد اضافہ ہو چکا ہے،پی ٹی آئی مافیا نے انتہائی مہنگائی اور غربت کے وقت میں اربوں روپے کمانے کیلئے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ‏آٹے کے اس مصنوعی بحران سے قیمتیں بڑھے گی۔ آٹا مافیا اربوں روپے کمائے گا، بعد میں وزیراعظم نوٹس لینگے اور انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی۔ ایک سال کے بعد اس کی رپورٹ آئے گی۔ رپورٹ آنے کے بعد حکومت ذمہ داران کی وزارتیں تبدیل کر دے گی۔تباہی سرکار مافیا سے مل کر عوام کو لوٹ رہی ہے۔

مزیدخبریں