نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں رمضان اور عید کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے رمضان اور عید پرکورونا سے بچا وکے لئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اعتکاف،شبقدر،جمع الوداع اورنمازعید کے لئے ایس او پیز بروقت جاری کئے جائیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں اور آٹھ سے سولہ مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، ریزارٹس، ہوٹل،پبلک پارکس،ریستوران اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔ مری،گلیات، سوات،کالام،سمندر اور شمالی علاقوں پر خاص توجہ دی جائے گی، عید کی چھٹیوں میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقامی افراد بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
عید پر ہوٹل، شاپنگ مالز، پارکس بند، سیاحت پر مکمل پابندی
Apr 27, 2021 | 16:14