لاہور(جنرل رپورٹر)کراچی دہشت گردی حادثہ نہیں کھلی دہشت گردی ہے۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں کیا۔ حسن مرتضی نے کہا کہ پس پردہ قوتوں اور محرکات کو بے نقاب کرنا ہو گا۔دہشت گردی کا شکار ہونیوالوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ سعید چیمہ نے کہا کہ یہ پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔واقعہ پردل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ حکومت چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنائے۔ کراچی دہشت گردی کا واقعہ پاک چین تعلقات سبوتاژ کرنیکی سازش ہے،دشمن اس طرح کے واقعات سے سی پیک منصوبے کوبند کرانا چاہتا ہے۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے پشت پناہوں کو انجام تک پہنچانا ہو گا۔ واقعہ کی پر زور مذمت اور حکومت سے چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار ہونیوالوں کے لواحقین اور حکومت چین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔