لاہور( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام لیواؤں نے اپنے دور حکومت میں برادر اسلامی ملک آذربائیجان میں بلال نامی شخص کو سفیر مقرر کیا گیا تھا ۔یہ سفیر سکہ بند اور جنونی قسم کا قادیانی ہے جس نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے قادیانیت کی تبلیغ شروع کر رکھی ہے ۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے آذربائیجان کے سفارتخانہ کو قادیانیوں کے مذموم مقاصد سے پاک کیا جائے اور پاکستان کے نام کو قادیانیت کے پرچار کیلئے بطور آلہ کار استعمال ہونے سے روکا جائے ۔ قادیانی ختم نبوتؐ کے منکر ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔ قادیانی مسلسل اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور وہ مختلف حیلوں بہانوں سے نوجوان نسل کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں قادیانیوں کی سر گرمیوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا تھا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب متحد ہیں ۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ ان کا گہرا ربط یہود اور حکومت اسرائیل سے ہے، درحقیقت قادیانی تحریک یہودیوں ہی کی ایک شاخ ہے۔
قادیانی ختم نبوتؐ کے منکر ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں:جاوید قصوری
Apr 27, 2022