عمران خان عیدکے بعد لانگ مارچ کی کال دیںگے،فرخ حبیب


  فیصل آباد  (آئی  این  پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہناو سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان عیدکے بعد لانگ مارچ کی کال دیںگے،آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر پٹرولیم قیمتوں بڑھانے کی حکمران سازش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے دنیا میںبڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود بھی عوام کو ریلیف دیا قومی سلامتی کمیٹی نے تصدیق کر دی ہے کہ سازش ہوئی اور دھمکی آمیز خط بھیجا گیا۔نواز شریف لندن میں بیٹھ کر سازش کا مرتکب ہوا ہے۔ پاکستانی سفیر سے ڈونلڈلوکی ملاقات ہوئی اگر اس خط کے معاملے پر ٹھیک طرح تحقیقات نہ ہوئی تو ملکی سالمیت پر سوالیہ نشان رہے گا۔یہ بات انہوںنے فیصل آباد میں  آئی  این  پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پشاور‘ کراچی اور لاہور کے جلسوں میں دنیا نے دیکھ لیا ہے قوم عمران خاں کے ساتھ کھڑی ہے۔موجودہ امپورٹڈمخلوط حکومت میں تمام نہلے دہلے اکٹھے ہو گئے ہیں۔آصف زرداری اورنواز شریف نئے جنرل الیکشن سے بھاگ نہیں سکیں گے۔ جعلی اقتدار ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ امپورٹڈ وزیراعظم نے اقتدار میںآتے ہی قانون کی دھجیاں آڑ دی ہیں۔ 16 ارب روپے مقصود چپڑاسی چھپانے کی ناکام کوششیں جاری ہیں۔ اسامہ بن لادن سے نواز شریف نے اربوں روپے لئے جس کا تزکرہ خود محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں کیاتھا۔ملکی حالات سنگین تر ہوتے جارہے ہیں جو جہانگیر ترین اور علیم خان کو کہتے تھے کرپٹ کہتے تھے آج وہ انہیں کس منہ سے پارسا کہہ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن