کراچی خود کش حملہ: ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو سکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا تھا

Apr 27, 2022


اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) کراچی یونیورسٹی میں چینی فیکلٹی ممبران پر خود کش حملے کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی کے سکیورٹی ایڈوائزر کی جانب سے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کو کچھ عرصہ قبل ایک تحریری مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا کہ چینی فیکلٹی ممبران یونیورسٹی سے سکیورٹی کے بغیر باہر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وائس چانسلر کے دفتر کی جانب سے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کو لکھے گئے مراسلے میں واضح کیا گیا تھا کہ ایس او پیز کے مطابق غیرملکی فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی سے باہر جانے کے لئے رینجرز کی سکیورٹی کو ساتھ لے جانا ضروری ہے تاہم چینی فیکلٹی ممبران سکیورٹی کے بغیر جاتے ہیں جس سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔  اگر یہ پریکٹس ختم نہ کی گئی تو سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کسی بھی حادثے کی صورت میں ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں