لاہور (انٹرویو ۔ شیخ طاہر علی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈنیٹر و سنیئر رہنما عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کسی دوسرے نام سے رجسٹر ہو گی۔ عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ صدر اور گورنر پنجاب کے گٹھ جوڑ نے آئین کو مذاق بنا رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ نوائے وقت سے انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب کو سروسز ہسپتال والوں نے گھر جاکر آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عمران خان سو جوتے اور سو پیاز کھا کر ہی بات اس کے دماغ میں پڑتی ہے۔ عمران نیازی نے عوام سے جھوٹ بولے اور نواجون نسل کو گمراہ کرنے کی سازش کی ہے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر گالیاں دے کر خود ہی بے نقاب ہوا، اسی طرح شیخ رشید بھی غلیظ زبان استعمال کر کے عمران نیازی کی طرح سیاست میں گند پھیلا رہے ہیں، ساڑھے تین سالوں میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے تک اور عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دفن کیا۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں سمیت بڑے جھوٹ بولے ہیں۔ اسی بنا پر عوام نے اسے اقتدار سے باہر پھینکا ہے، اب پی ٹی آئی اپنے اختتام کی طرف ہے جو گند پی ٹی آئی کی حکومت اپنے چار سالوں میں ڈال کر گئی ہے اس کو صاف کرنے میں بھی وقت لگے گا۔ اتحادیوں کی حکومت ملک وقوم کے لئے ایک بہترین حکومت ثابت ہو گی۔
شاہ محمود کی سر براہی میں پی ٹی آئی کسی دوسرے نام سے رجسٹرڈ ہوگی: عبدالقادر شاہین
Apr 27, 2022