سرینگر (اے پی پی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نہ صرف جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے گی بلکہ 5 اگست 2019 ء کے غیرقانونی اقدامات کے بعد علاقے میں نافذ کئے گئے تمام نئے قوانین کو بھی واپس لے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں وکشمیرکو قانون اور آئین میں دی گئی اس کی خصوصی حیثیت چھین لی گئی، اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا گیا اور کشمیریوں کو بے اختیار کر دیا گیا۔