اسرائیل کا پناہ گزین کمپ پر حملہ ، 4زخمی ،27ویں شب: فلسطینیوں کے مسجد اقصی اداخلے پر پابندی


مقبوضہ بیت المقدس (شنہوا+ اے پی پی+ این این آئی) اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 4   فلسطینی  زخمی ہو گئے  ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ فلسطینی میڈیا  کے مطابق  اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے شہر جیریکو کے قریب عقبات جابر پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا۔ درجنوں یہودی آباد کاروں نے گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی ہے۔ قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب 27رمضان المبارک کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔ اسرائیلی حکام نے کہا 40  سے 50  سال کی عمرکے فلسطینیوں کیلئے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے داخلے سے قبل اجازت لینا ہوگی۔ تاہم خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی مکمل اجازت ہے۔13 سے 40  سال کی عمر کے فلسطینیوں کو 27 ویں شب مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ چین  نے کہا ہے کہ بین الاقوامی حالات سے قطع نظر فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطی کے لئے مرکزی اہمیت  رکھتا ہے، اسے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا نہ ہی  بھلایا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ  میں چین کے مستقل مندوب  زانگ جن  نے کہا کہ  اس  معاملے پر جس چیز کی کمی ہے وہ  عظیم  اور منصفانہ منصوبہ بندی نہیں  بلکہ ایکشن لینے کی ہمت کا نہ ہو نا ہے، مسئلہ فلسطین کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...