یو کرائن: ریلوے سٹیشنز پر حملوں  میں ہلاکتیں 5: 40روسی سفارتکار جرمنی سے بیدخل

Apr 27, 2022


کیف/ نیو یارک/ ماسکو (اے پی پی+ این این آئی) روس کے یوکرائن میں 5  ریلوے  سٹیشنز پر  فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر  5 ہوگئی ہے۔ روس نے جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے سفارتکاروں کو نکالنے  پر جرمن سفیر کو طلب کر کے اس فیصلے پر احتجاج کیا اور پھر جرمن سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس دو روزہ دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے، کل (جمعرات کو) یوکرائن  کا دورہ بھی کریں گے۔  دورے کا مقصد یوکرین میں جلد سے جلد قیام امن کو بحال کرنا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دعوی کیا  یوکرائن جنگ میں روس اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ اور یوکرین کامیاب ہو رہا۔ روسی فوج نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی اور مغرب کی طرف سے پابندیوں کے سبب روسی معیشت مشکلات میں گھر چکی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے برجٹ برنک کو یوکرائن میں امریکا کا سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ عہدہ مئی  2019ء سے خالی تھا۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کی روسی معاشرے کو تقسیم اور اسے تباہ کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں