نصیرآباد (نامہ نگار) میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے امیدوارمیئر میر اسفندیار خان جمالی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کاکردار اہم ہوتا ہے۔ اس موقع پر پی ایس حسین بخش پتافی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ بلدیاتی انتخابات میں ڈیرہ اللہ یار کی عوام نوجوان تعلیم یافتہ امیدوار کو کامیاب بناکر خدمت کا موقع دیں عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں جعفر آباد میں شرافت اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیکر عوام کی تقدیر بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیشہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر بلدیاتی اور عام انتخابات کا حصہ بنکر عوامی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت کے طور پر سمجھ کر رہے ہیں۔