صوبائی محتسب بلوچستان کے احکامات پرشہری کو لوکل سرٹیفیکیٹ جاری

Apr 27, 2022

 کوئٹہ(بیورورپورٹ) صوبائی محتسب بلو چستان  کے احکامات پرشہری کو  لوکل سرٹیفیکیٹ  جاری کردیئے گئے ۔ ضلع صحبت پور کے رہائشی محمد قاسم نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ وہ گوٹھ کٹبار تحصیل مانجھی پور ضلع صحبت پور کا رہائشی ہے قبل ازیں ضلع جعفر آباد اور صحبت پور ایک ضلع تھیتو ضلعی انتظامیہ نے انہیں ضلع جعفر آباد کا لوکل سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا لیکن جب ضلع صحبت پور کا قیام عمل آیا تو انہوں نے نئے ضلع سے اپنے اور بچوں کے لوکل سرٹیفکیٹ کی اجراء کیلئے ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں درخواست جمع کروائی لیکن  ضلعی انتظامیہ نے ان کے لوکل سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ صحبت پور نے صوبائی محتسب بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں درخواست گزار محمد قاسم اور اس کے بچوں کے لوکل سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے۔

مزیدخبریں