قصور:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرکی زیر صدارت اجلاس‘ عید کیلئے پلان تیار

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ریسکیو 1122 نے عید الفطر کے لیے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 قصور انجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں آپریشنل ایمرجنسی آفیسر کنٹرول روم انچارج ریپئر اینڈ مینٹینینس انچارج اور قصور پتوکی چونیاں کھڈیاں کوٹ رادھا کشن مصطفی آباد کے سٹیشن انچارجز نے شرکت کی اجلاس میں ہاٹ سپاٹ یعنی زیادہ ایمرجنسی والی جگہوں کی نشاندہی اور دستیاب وسائل ایمرجنسی وہیکلز اور ریسکیو سٹاف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے متعلقہ افسروں کو زیادہ سے زیادہ وسائل استعمال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ایمرجنسی گاڑیوں کو ہاٹ سپاٹ پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن