پی پی ایل کی جامشورہ میں بی ایچ یو ز کیلئے ایمبولینسز کے عطیات

کوٹری(نامہ نگار)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنے متنوع کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت تعلقہ تھانہ بولا خان، ضلع جامشورو، سندھ میں قائم بنیادی صحت کے مراکز(بی ایچ یوز)کے لئے 10 ملین روپے سے زائد کی لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ ٹویوٹا ہائی لکس ایمبولینسیں فراہم کیں۔ قائم مقام جنرل مینیجر کارپوریٹ سروسز سید محمود الحسن اور کوآرڈ۔ جنرل مینیجر ایکسپلوریشن سائوتھ سید محمد توقیر نے ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ، ضلع جامشورو، کوٹری، سندھ میںمنعقد ہونے والی ایک سادہ تقریب میں پی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع جامشورو کے ڈپٹی کمشنر، کیپٹن (ریٹائرڈ) فرید الدین مصطفی کو بالترتیب ساری اور مول کے بی ایچ یوزکے لئے ایمبولینسوں کی دستاویزپیش کیں۔ صحت اور معلومات کے شعبے کے نمائندے ، پی پی ایل کی انتظامیہ اور عملے کے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔یہ ایمبولینسیں ملیر بلاک کے پیٹرولئیم کنسیشن معاہدے کے تحت خریدی گئیںتھیں جس میں ایمرجنسی کی صورت میں بنیادی صحت کے لئے معاون طبّی آلات بھی شامل ہیں جو ساری اور مول دیہاتوں، تعلقہ تھانہ بولا خان کی مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچائیں گی اور شدید بیمار مریضوںبشمول حا ملہ خواتین کی ہنگامی نقل و حمل میں مددگار ثابت ہوں گی۔ ملیر بلاک کی سماجی بہبودکی کمیٹی نے 30 ملین روپے کے سماجی بھلائی کے فنڈ ز کے تحت چاراسکیموں کی منظوری دی ہے۔جس میں الیاس شادو سے راہو شادو دیہاتوںکے لئے پانی کے کنوئیں اور تقسیم کا نیٹ ورک( یونین کونسل )ساری کے سومار کرانی دیہات میں شمسی توانائی پر مبنی پانی کے کنوئیں اور پانی کی تقسیم کا نیٹ ورک اور یوسی مول کے رضا محمد شہنو دیہات کے لئے پانی جمع کرنے والے ٹینک کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کی پائپ لائن شامل ہے جو عنقریب مکمل ہو جائے گی۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...