ہائی کورٹ کے احکامات بھی نظرانداز، 5سال سے ترقی نہیں دی جارہی،  راولپنڈی کے اسسٹنٹ لیکچررز 7 سال  سے ترقیوں سے محروم ہیں


 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پنجا ب ویمن لیکچررزاسسٹنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی مرکزی چیئرپرسن قاضی شاہدہ مشتاق نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم پنجا ب ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے پنجاب بھرکے کالجوں کے لیکچررزاسسٹنٹ جن میں زیادہ تعدادخواتین کی ہے ،کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک روارکھاہواہے اور عرصہ درازسے غفلت اورلاپرواہی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہزارکے قریب لیکچررزاسسٹنٹ کی پروموشن کے کیسوںکوا لتو امیںرکھ کر انہیں ترقیوں سے محروم کیاہوا ہے ترقیوں سے محروم رہنے والے لیکچررزاسسٹنٹ مرداو رخوا تین میں راولپنڈی کے 20کالجوں کی 148سیٹوں کے علاوہ پنجاب بھر کے درجنوں کالجو ں کے806 لیکچررزاسسٹنٹ شامل ہیں جبکہ ہائی کورٹ کے احکامات کوبھی نظراندازکرتے ہوئے 5سال سے لیکچرراسسٹنٹ کوترقی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے راولپنڈی کے20 خواتین کالجوں کی لیکچررزاسسٹنٹ میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے اوران متاثرہ لیکچررزاسسٹنٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجا ب سمیت دیگرحکام سے مطالبہ کیاہے کہ ان کی ترقیوں سے متعلق سات سال قبل 15مئی 2017 کوجاری ہوینوالے نوٹیفکیشن کے مطا بق عمل کرایاجائے تاکہ انہیں ان کاحق مل سکے یہ مطالبہ انہوںنے پنجاب بھرکے لیکچررز اسسٹنٹ مرداورخواتین کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب کے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے پنجاب بھرکے بوائزاور خواتین کالجز کی ایک ہزارکے قریب لیکچررز اسسٹنٹ کیڈر کے ساتھ ظلم کررہے ہیںاورسوتیلی ماں جیساسلوک روارکھاہواہے ایچ ای ڈی پنجاب حکام نے ہمار ے لیفٹ اوور پروموشن کے کیسوں کو گزشتہ7 سال سے التواء میں رکھا ہوا کیونکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لیکچرر اسسٹنٹ کیڈر کی پروموشن کیلئے 15مئی 2017 ء کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس نوٹیفیکیشن میںراولپنڈ ی کے20خواتین کالجوں کی 148 سیٹوں سمیت پنجاب بھر کی ''806'' سیٹیں شامل ہی نہیں کی گئیں جسکی وجہ سے پنجاب بھر کی سینئراورجونیئر لیکچرر اسسٹنٹ خواتین ومرد گزشتہ تقریباً 7 سال  سے ترقیوں سے محروم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...