راولپنڈی ،5سے6گھنٹے لوڈ شیڈنگ، متعدد علاقوں میں پانی کی قلت  


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی شہر و چھاونی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 5سے6گھنٹے تک پہنچ گیا،دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری مشکلات سے دوچار ہو گئے،بجلی نہ ہونے سے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت کی شکایات بھی بڑھ گئیں،گزشتہ روز دن بارہ بجے سے شام چار بجے تک بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ رہی جس کی وجہ سے دکاندار اپنی دکانوں میں بیٹھ کر ہاتھ والی پنکھیاں جھلتے رہے ،دوسری جانب گھروں میں بھی شہریوں کو پینے اور معمول کے پانی کے حصول کے لیئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویلوں اور فلٹریشن پلانٹ کی موٹر یں نہیں چل سکیں جس کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا بھی شہریوں کو کرنا پڑا،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دن بدن بڑھ رہاہے،اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو دوبارہ ماضی کی طرح سڑکوں پر نکل احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن