اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس تھری میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کے جاں بحق ہونے ، ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والا چار رکنی گینگ مرکزی ملزم سمیت گرفتار کرلیا گیا جس کے ساتھ ہی ڈکیتی اور دوران ڈکیتی قتل کی مسلح واردات کا ڈراپ سین ہوگیا پولیس نے 23 اپریل کی رات ہونے والی اس لرزہ خیز واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کی گئی مکان نمبر 02گلی نمبر 89سیکٹر جی سکس تھری میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں ایک 87سالہ بزرگ شہری عید بادشاہ اوردو گھریلو ملازمین رہائش پذیر تھے ملزمان گھر سے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے،واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو بزرگ عید بادشاہ کی موت واقع ہو چکی تھی مدعی مقدمہ اور گھریلو ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی پولیس ٹیم نے ڈیڈ باڈی کا پوسٹمارٹم کروایا اور تھانہ آبپارہ پولیس نے متوفی کے بھائی مدعی مقدمہ عبدالرحمان خٹک کی درخواست پر مقدمہ نمبر 383بجرم 302/392ت پ درج کیا جس میں سابقہ گھریلو ملازم ریاض کو نامزد کیا گیاایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سربراہی میں ایس ایچ او عاصم علی زیدی معہ پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں اور تما م تر شواہد کی روشنی اور ہیومن اور انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ہے ملزمان میں ریاض، دوست محمد اور خوشدل شامل ہیں جبکہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک عدد گھڑی بھی برآمد کر لی ہے مزید تفتیش جاری ہے آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔