اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف اسلام آباد کی ریجنل ایڈوائزری کونسل کے رکن جلال بچلانی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کا پر امن احتجاج روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارے کارکن ہمیشہ ایسی طاقتوں کے ڈٹے ہیں منگل کو پی ٹی آئی اسلام آباد کی طرف سے الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو روکنے کے لیے کنٹینرز اور بیرئیرز لگا کر امپورٹڈ حکومت نے ثابت کر دیا کہ وہ بوکھلا چکی ہے اور الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت پہلے سے بھی زیادہ ہوچکی ہے وہ چاہے پشاور، کراچی اور لاہور کے جلسے ہوں یا سوشل میڈیا پر ٹوئٹر سپیس ہر جگہ عمران خان کے چرچے ہیں انشاء اللہ بہت ہمیں اس جانبدار الیکشن کمیشن سے چھٹکارا حاصل ہوگا اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے ۔