پنجاب آرٹس کونسل کی عمارت کو  چاند رات برقی قمقموں سے سجایا جائے گا


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل وقاراحمد کی زیر صدارت چاند رات پر ہونے والے میلے آو خوشیاں بکھیرے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز محمد سلیمان نے تما م شرکاء کو میلے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میلے کی مناسبت سے آرٹس کونسل کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، جبکہ فیس پینٹنگ،مہندی ،چوڑیوں، دستکاریوں اور راویتی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔حاضرین کو محظوظ کر نے کے لیے میوزیکل پروگرام کا بھی ا نعقاد ہو گا جس میں علاقے کے نامور لوک گائیک اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔منچلوں کے جھومنے کے لیے ڈھول کی تھاپ ڈانس پارٹیاں راویتی رقص پیش کریں گی،ڈائریکٹر آڑٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے کی ہدایات پر چاند رات پر خصوصی میلے کا ا نعقاد کیا جا رہا ہے۔کرونا کے بعد ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کر رہے ہیں۔تاکہ عوا م کو خوشی کے چند لمحات میسر آسکیں۔پنجاب آرٹس کونسل ہمیشہ سے عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن