اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نئے چئیر مین ایف بی آر کا فیصلہ آج ہو جائے گا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ چئیر مین کو ہٹا کر نیا چئیر مین مقرر کیا جا رہا ہے ،اس سلسلے میںسمری تیار کی گئی ہے اس کے مطابق سابق چئیر مین عاصم احمد کو نیاچیئرمینبنایا جا رہا ہے ،عاصم احمد کو پی ٹی آئی کے دور میںبھی ادارے کا سربراہ بنایا گیا تھا مگر مختصر سے عرصے کے بعد ان کو ہٹا دیا گیا ،اور ان کی جگہ اشفا ق احمد کو چئیر مین بنا دیا گیا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی ،عاصم احمد گریڈ22کے افسر ہیں اور ان کا تعلق ان لینڈ ریونیو گروپ سے ہے ،ذرائع کا کنا ہے کہ ان کو4ماہ کی مدت دی جائے گی جس کے بعد مستقل چئیر مین لگایا جائے گا ،وہ بجٹ کی تیاری میں بھی مدد دیں گے ۔