سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، زاہد اکرم درانی کا جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت 


اسلام آباد (نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ  افسوس ناک وقعہ ہے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا دھماکے کے نتیجے  میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...