دارلحکومت کے بیسیوں گنجان آباد علاقوں میںبجلی و گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ 

Apr 27, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ وفاقی دارلحکومت کے بیسیوں گنجان آباد علاقوں میں رمضان المبار ک کے دوران بجلی و گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی مکمل جام کر دیئے وقت بے وقت بجلی اور گیس کی طویل بنددش سے متاثرہ مقامی افراد نے اسلام آباد ایکسپریس وے بند کرنے کی دھمکی دے دی ایکسپریس وے سے متصل کھنہ ایسٹ، کھنہ ڈاک، مدینہ ٹان، قطبال ٹان،مدنی ٹان،راجہ نصیب اللہ ٹان اورنورٹان سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی اور گیس کی بیک وقت بندش سے روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو نے لگے سوی گیس اور واپڈا حکام نے ہر شکائیت کنندہ کے سامنے ایک نیا جواز پیش کرنا شروع کر دیا اہلیان علاقہ کے مطابق ایک طرف رمضان المبارک کے دوران گیس کی مکمل بندش سے گھریلو زندگی مکمل درہم برہم ہو رہے ہیں جبکہ ساتھ بجلی کی بندش سونے پر سہاگے کا کام کر رہی ہے گھروں یا مساجد میں عوام کے لئے نفلی عبادات تو درکنا فرض نماز کی ادائیگی مشکل ہو رہ گئی ہے اسی طرح طلبا وطالبات کے لئے عید کے بعد تعلیمی اداروں میں ہونے والے سالانہ امتحانات کی تیاری بھی شدید متاثر ہو رہے اہلیان علاقہ کے مطابق گیس بندش پر جب سوئی گیس حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا مین لائن پر کام جاری ہونے کی وجہ سے گیس بند کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ گیس دفتر کا کہنا ہے کمرشل صارفین کی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لئے گھریلو صارفین پر کٹ لگایا جارہا ہے اس ضمن میں سوئی گیس کے ریجنل منیجر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملک میں گیس کی شدید قلت کے باعث لوڈ مینجمنٹ کے تحت گیس کی سپلائی بند کی جا رہی ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی جبکہ سب ڈویژن کھنہ ڈاک نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بجلی کی بندش کے شیڈول سے ہمیں مقامی طور پر آگاہ نہیں کیا جا تا کیونکہ شاٹ فال بڑھ جانے سے این پی سی سی براہ راست بجلی بند کر رہی ہے جو ہمیں اس حوالے سے آگاہ نہیں کرتے تاہم اہلیان علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر علاقے میں فی الفور بجلی اور گیس کی بلا تعطل سپلائی بحال نہ کی گئی تو مقامی آبادی اسلام آباد ایکسپریس وے کو بلاک کرے گی اور کھنہ پل کے مقام پر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں