اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر آعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ آ صف علی زرداری پر الزام لگانے سے قبل عمران اپنے گریبان میں جھانکیں، عمران خان کی کرپشن کی ایک نہیں بے شمار داستان ہیں، ایل این جی کی خریداری، گندم اورچینی اسکینڈلز عمران کے ماتھے پر دغ ہیں، بلین ٹری ، بی آر ٹی اسکینڈلز میگا کرپشن کی داستان ہیں، معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں فرنٹ میں بٹھانا عمران خان کی فنکاری تھی ،عمران خان چور نہیں ہے تو الیکشن کمیشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں، عمران خان کا بس چلتا تو فیصل واوڈا کو چیف الیکشن کمشنر بنا دیتے ۔