اسلام آباد (وقائع نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں دوبارہ عدالت پیش ہوا ہوں۔ عمران خان کی حکومت نے ملک کی ترقی، عوام کی فلاح کیلئے ایک بھی قدم نہیں اٹھایا۔ عمران نیازی نے پونے چار سال پاکستان کے مضبوط ترین وزیراعظم کے طور پر کام کیا۔ تمام ادارے انکی پشت پر کھڑے تھے۔ عمران خان نے میڈیا کا گلا گھونٹ کر خاموش کروا دیا تھا، انہیں شرم آنی چاہئے جو چار دنوں میں ہی حساب مانگ رہے ہیں۔ عمران خان کی نالائقی کو پاکستان سپیڈز سے بدلے گی، الیکشن کمشن پر دھاوا بولنا بلیک میلنگ ہے۔ اگر دامن صاف ہے تو فارن فنڈنگ کیس میں رسیدیں دکھاؤ۔ احسن اقبال سے چین کی قائم مقام سفیر نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ طلباء کے ڈگری پروگرام کی تکمیل پر کام کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے پر 200 طلباء کے ویزے جاری کئے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر ہم نے 15 دن بعد جائزہ لینے کی تجویز دی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں حائل تمام رکاؤٹوں کو دور کیا جائے گا۔ سی پیک سے پاک چین تعلقات کو مزید وسعت ملی۔ سی پیک سے روزگار اور اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ادھر احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں وفاقی وزیراحسن اقبال کی جانب سے بیرون ملک جانے والی درخواست واپس لئے جانے پر نمٹا دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران احسن اقبال کی جانب سے دائر ادائیگی عمرہ کیلئے جانے کی اجازت سے متعلق دائر درخواست ان کے وکیل مدثر ملک نے واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال کا نام نیب حکام کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا، احسن اقبال کا نام عدالتی حکم پر ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ عدالتی حکم پر ای سی ایل میں نام نہ ڈالنے کیوجہ سے درخواست واپس لیتے ہیں۔پینگ چونزوہی نے احسن اقبال کو مبارکباد دی،وفاقی وزیر نے رانا تنویر کے ہمراہ تعلیمی نصاب کے جائزہ اجلاس کے صدارت کرتے کہا عالمی معیار کا ٹیچرز کی ٹریننگ کا ادارہ قائم کیا جائے۔
احسن اقبال