پی ٹی آئی کے تمام حربے ناکام‘ الیکشن کمشن‘ عدلیہ پر الزام لگا  رہی: فضل الرحمن 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت الیکشن کمشن اور عدلیہ پر الزام تراشی کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے تمام حربے واضح طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ اداروں کو آزادی کے ساتھ متعین حدود کے اندر مضبوط فیصلے دنیا ہوں گے۔ فارن فنڈنگ کیس اس سلسلے کا پہلا ٹیسٹ کیس ہوگا۔ پی ٹی آئی تنقید اور الزام تراشی کا ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔
فضل الرحمن 

ای پیپر دی نیشن