کراچی ( نیوز رپورٹر ) تھیلیسیمیا کے غریب مریض بچوں کی خدمت میں برسوں سے خون کے عطیات دینے والے سماجی اور سیاسی ورکر اور فاطمید فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے۔70 بار سے زیادہ خون کے عطیات پیش کرنے والے فرمان علی خان خادم نے فاطمید فاؤنڈیشن کراچی ہیڈ آ فس کا دورہ کیا اور ملک بھر کے نوجوانوں سے درد مندانہ اپیل کی ہے۔ کہ وہ تھیلیسیمیا کے غریب مریض بچوں کو بطورِ عیدی خون کے عطیات دیں۔ کیونکہ عید کے بعد بہت سارے بچے ہم میں سے نہیں ہوتے۔ رمضان اور عید کے دنوں میں خون نہ ملنے پر بہت ساری کلیاں مرجھا جاتی ہیں۔ افطاری کے بعد ہر کوئی خون کا عطیہ کر سکتا ہے۔ اس موقع پر فاطمید فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عزیز الدین نے کہا کہ غریب مریض بچے بھی والدین کے ساتھ ہنسی خوشی عید منانا چاہتے ہیں۔ لیکن ان بچوں کو اور ان کے والدین کو رمضان اور عید کے دنوں میں شدید پریشانی کا سامنا پڑتا ہے۔ اس لیے نوجوانوں سے جوک در جوک عطیات کی اپیل ہے۔ اس کی زندہ مثال معروف سماجی اور سیاسی رہنما فرمان علی خان خادم ہیں۔ جنہوں نے رمضان المبارک میں بے شمار دفعہ خون کے عطیات دیے ہیں۔