سانحہ جامعہ کراچی عالمی استعماری قوتوں کی گھنائونی سازش‘ منور رضا


کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منور رضا نے جامعہ کراچی کے مین گیٹ پر چینی  شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت چین اور  متاثرہ خاندانوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ہے  سید منور رضا نے حملہ میاں شہباز شریف حکومت کے خلاف گھنائونی سازش قرار دیا سید منور رضا نے کہا کہ جامعہ کراچی کی چینی اساتذہ پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ سید منوررضا نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل چینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاک چین دوستی ہمالیہ سے زیادہ  بلند ہے۔

ای پیپر دی نیشن